کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)پشتونخوا وطن اور برصغیر پاک وہند کی آزادی کے قافلے کے عظیم سالار خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی کی شہادت کی 53ویں برسی کے جلسہ عام کی تیاری کے سلسلے میں ضلع کوئٹہ کے تحصیل کچلاغ کے مختلف تنظیمی اجلاسوں کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز نوحصار اول، کتیر، خان شہید، کاریزات، شرقی کچلاغ، بلیلی اول، سملی، بلیلی دوئم، ریگی ناصران کے علاقائی یونٹس، کمیٹیوں، ابتدائی یونٹوں، چشمہ گارڈن ٹاؤن یونٹ کے علیحدہ علیحدہ اجلاس منعقد ہوئے۔ جس سے پارٹی کے پارٹی کے صوبائی آفس سیکرٹری ملک عمر کاکڑ، صوبائی ڈپٹی سیکرٹری نعمت کاکڑ، ضلع کوئٹہ کے سینئرمعاون سیکرٹری معلم سعید خان کاکڑ، ضلع مالیات سیکرٹری ڈاکٹر تواب اچکزئی، ضلع ایگزیکٹیوز ظفر خان بازئی، گلاب خان سلیمانخیل، ملک انور بڑیچ، تحصیل سیکرٹری ملک نادر کاکڑ، سینئر معاون سیکرٹری رحمت ناصر، علاقائی رہنماؤں حاجی احسان اللہ کاکڑ، اکبر زیارتوال، پالے شاہ آغا، ملک منیر بازئی، ملک یاسین ناصر، ملک سہیل کاسی، ولی محمد وطن دوست، عبدالرحمن افغانی،سید قدرت آغا اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ پارٹی کے ہر عہدیدار اور کارکنوں نے 2دسمبر کے جلسہ عام کی بھرپور تیاری کرنے ہوگی، جلسہ کی تیاری میں کسی بھی قسم کی سستی،کاہلی کی گنجائش نہیں۔ خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی کی شہادت کی برسی آج ایسے حالات میں منائی جارہی ہے کہ تمام صوبہ اور بالخصوص کوئٹہ کے عوام انتہائی اذیت ناک صورتحال سے دوچار ہیں، عوام کو گیس، بجلی، پینے کے صاف پانی، تعلیم اور صحت کے بنیادی سہولیات میسر نہیں۔ چوری،ڈکیتی، بھتہ خوری،پولیس اور جرائم پیشہ عناصر کی گٹھ جوڑ کے ذریعے عوام کو لوٹا جارہا ہے۔ عوامی کی زمینوں پر قبضہ جاری ہے۔ ہر محکمہ مکمل طور پر مفلوج ہوچکا ہے اور عوامی خدمت پر مامور اداروں کو دوبار اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لیے ضروری ہے کہ ان اداروں سے کرپشن،کمیشن، پرسنٹ کو ختم کیا جائے۔ رہنماؤں نے پارٹی کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ جلسہ کی کامیابی کے لیے گھر گھر عوامی رابطہ مہم کو جاری رکھیں اور عوام سے اپیل کی کہ وہ جلسہ عام میں شرکت کریں۔
خان شہید کی برسی 2دسمبر کو عقیدت واحترام کے ساتھ منائی جائیگی،ملک عمر کاکڑ

ٹیگز:
ملک عمر کاکڑ
