کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان ہائی کورٹ نے بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 42 کوئٹہ کی انتخابی عذرداری باقاعدہ سماعت کے لیے منظور کرلی۔چیف جسٹس کامران ملاخیل اور جسٹس نجم الدین مینگل پر مشتمل بینچ نے انتخابی عذرداری کی سماعت کی۔ شکور اللہ کی جانب سے دائر درخواست میں حلقہ پی بی 42 کوئٹہ سے مسلم لیگ (ن) کے زرک خان مندوخیل کی کامیابی اور ان کے کاغذات نامزدگی کو چیلنج کیا گیا ہے۔عدالت نے زرک خان مندوخیل کو سیکرٹری صوبائی اسمبلی بلوچستان کے ذریعے نوٹس جاری کرتے ہوئے ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل پاکستان کو بھی نوٹسز جاری کردیے۔عدالت نے انتخابی عذرداری باقاعدہ سماعت کے لیے منظور کرلی اور کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی گئی۔
حلقہ پی بی 42 کوئٹہ کی انتخابی عذرداری باقاعدہ سماعت کیلئے منظور

ٹیگز:
حلقہ پی بی 42
