قلات(امجد سلامی سے)چیئرمین میونسپل کمیٹی قلات نوابزادہ میر شعیب جان زہری نے اعلان کیا ہے کہ بابو محلہ کے دیرینہ مسئلے کو حل کرتے ہوئے وہاں بہت جلد جدید اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب کا کام مکمل کر لیا جائے گا تاکہ شہریوں کو آمد و رفت میں سہولت میسر آ سکے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں بابو محلہ کے رہائشیوں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ملاقات کے دوران وفد نے چیئرمین میونسپل کمیٹی کو اپنے محلے کے مسائل بالخصوص رات کے وقت اندھیرے اور اسٹریٹ لائٹس کی عدم موجودگی سے آگاہ کیا۔نوابزادہ میر شعیب جان زہری نے وفد کے مسائل کو غور سے سنا اور موقع پر ہی متعلقہ عملے کو فوری اقدامات کی ہدایت دیتے ہوئے کہا: بابو محلہ سمیت قلات کے تمام محلوں کی خوبصورتی اور شہریوں کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے۔ اسٹریٹ لائٹس لگانے کے کام کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا تاکہ شہریوں کو رات کے وقت درپیش مشکلات کا خاتمہ ہو سکے۔”انہوں نے مزید کہا کہ میونسپل کمیٹی محدود وسائل کے باوجود عوام کو بہترین بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے اور بلا تفریق تمام علاقوں میں ترقیاتی کام جاری رہیں گے۔بابو محلہ کے رہائشیوں نے مسائل کی فوری سماعت اور اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب کی یقین دہانی پر چیئرمین میونسپل کمیٹی نوابزادہ میر شعیب جان زہری کا شکریہ ادا کیا اور ان کی کاوشوں کو سراہا۔
بابو محلہ میں بہت جلد اسٹریٹ لائٹس نصب کر دی جائیں گی، نوابزادہ میر شعیب جان زہری

