گوادر(ڈیلی گرین گوادر)جامعہ گوادر کے شعبہ کوالٹی اینڈ انہاسمنٹ سیل کے زیرِ اہتمام دستکِ زیست کے اشتراک سے کلاس روم سے آگے، فکری نشوونما، مثر رہنمائی اور بامقصد تعلیم کے موضوع سے سیمینار میر احمد بخش آڈیٹوریم، پی سی ٹی وی آئی میں منعقد ہوا۔ سیمینار کی صدارت وائس چانسلر جامعہ گوادر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر نے کی، جبکہ اسسٹنٹ کمشنر گوادر رومیل نعیم جان مہمانِ خصوصی اور میر ارشد کلمتی اعزازی مہمان کی حیثیت سے شریک ہوئے۔ سیمینار کا مقصد تعلیم کو روایتی کلاس روم کی حدود سے آگے بڑھاتے ہوئے طلبہ کی فکری، سماجی اور عملی تربیت، مثر رہنمائی اور بامقصد سیکھنے کے مواقع کو فروغ دینا تھا۔ پروگرام کے پہلے سیشن میں پینل ڈسکشن کا اہتمام کیا گیا، جس کی نظامت گراناز ہوت نے کی۔ پینل میں سماجی رہنما میر ارشد کلمتی، انڈس ہسپتال کے ہیڈ آف کیمپس ڈاکٹر ناصر شیخ، ماہرِ تعلیم بلقیس سلیمانی اور کلینیکل سائیکالوجسٹ فوزیہ ذوالفقار نے شرکت کی۔

پینلسٹس نے تعلیم، رہنمائی، ذہنی و سماجی نشوونما اور تعلیمی اداروں کے کردار سمیت مختلف اہم پہلوں پر اظہارِ خیال کیا۔ پینل ڈسکشن کے اختتام پر سوال و جواب کا سیشن منعقد ہوا، جس میں شرکا نے بھرپور دلچسپی لی اور مختلف سوالات کے ذریعے موضوع پر گفتگو میں حصہ لیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر گوادر رومیل نعیم جان نے موضوع کے مختلف پہلوں پر تفصیلی خطاب کیا اور تعلیم، نوجوانوں کی رہنمائی اور معاشرتی ترقی کے لیے مثبت کردار کی اہمیت کو اجاگر کیا۔بعد ازاں صدرِ مجلس وائس چانسلر جامعہ گوادر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر نے خطاب کرتے ہوئے سیمینار کے انعقاد اور تعلیمی و سماجی حلقوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کے اقدام کو سراہا۔ انہوں نے منتظمین، مہمانوں، پینلسٹس اور شرکا کا شکریہ ادا کیا اور تعلیم، رہنمائی اور باہمی تعاون کے فروغ کے لیے ایسی سرگرمیوں کی اہمیت پر زور دیا۔تقریب کے اختتام پر میر عبدالغفور ویلفیئر فاونڈیشن کے چیئرمین میر ارشد کلمتی کی جانب سے جامعہ گوادر کے فیکلٹی ممبران کو اعزازی سووینئر پیش کیے گئے، جبکہ پروگرام کے منتظمین کی جانب سے پینلسٹس کو اعزازی شیلڈز پیش کی گئیں۔سیمینار میں رجسٹرار جامعہ گوادر ڈاکٹر دولت خان، یونیورسٹی کے فیکلٹیز کے ڈینز، فیکلٹی ممبران، انتظامی افسران، کالج پرنسپلز، سماجی و سیاسی تنظیموں کے سے تعلق رکھنے افراد، نجی اسکولوں کے اساتذہ، پریس کلب کے ممبران اور جامعہ گوادر، کالجز اور مختلف اسکولوں کے طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔یہ سیمینار تعلیمی اداروں، سماجی رہنماں اور کمیونٹی کے درمیان روابط کو مضبوط بنانے اور نوجوانوں کے لیے رہنمائی، بامقصد تعلیم اور مثبت سماجی تبدیلی کے مواقع پیدا کرنے کی جانب ایک اہم قدم قرار پایا۔
جامعہ گوادر میں ’’کلاس روم سے آگے، فکری نشوونما، مؤثر رہنمائی اور بامقصد تعلیم‘‘ کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد

ٹیگز:
جامعہ گوادر
