کوئٹہ :بلوچستان کے چار اضلاع بارکھان، پنجگور، ڈیرہ بگٹی اور قلات سے گزشتہ پانچ روز کے دوران مجموعی طور پر 27 افراد کی لاشیں بر آمد کی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بارکھان سے 12، پنجگور سے 5، ڈیرہ بگٹی سے 6 جبکہ قلات و سورب کے علاقوں سے 4 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ پے در پے لاشوں کی برآمدگی نے صوبے میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔
بلوچستان کے 4 اضلاع سے 5 روز کے دوران گولیوں سے چھلنی 27 لاشیں برآمد

ٹیگز:
بلوچستان
