اوتھل (ڈیلی گرین گوادر)اوتھل میں فائرنگ کے واقعے میں کار سوار ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق متاثرہ افراد وندر سے بیلہ جا رہے تھے کہ راستے میں مسلح افراد نے فائرنگ کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔ لاش کو ڈی ایچ کیو ہسپتال اوتھل منتقل کردیا گیا۔واقعے کی مزید تفصیلات اور جاں بحق شخص کی شناخت تاحال سامنے نہیں آسکی۔
اوتھل،مسلح افراد کی فائرنگ سے کار سوار شخص جاں بحق، لاش ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل

ٹیگز:
اوتھل
