کوئٹہر(ڈیلی گرین گوادر)ایڈیشنل سیشن جج پنجگور اسد اللہ رئیسانی کوئٹہ سے پنجگور جاتے ہوئے لاپتا ہوگئےخاندانی ذرائع نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ جج گزشتہ روز کوئٹہ سے پنجگور کے لیے روانہ ہوئے تھے، تاہم راستے میں ان سے اچانک رابطہ منقطع ہوگیا۔
خاندانی ذرائع کے مطابق اسد اللہ رئیسانی کی تلاش کے لیے کوششیں جاری ہیں، تاہم تاحال ان کے بارے میں کوئی حتمی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ایک حاضر سروس عدالتی افسر کے دورانِ سفر لاپتا ہونے کی اطلاع نے سیکیورٹی اور امن و امان کی صورتحال پر سنگین سوالات اٹھا دیے ہیں۔

