گوادر(ڈیلی گرین گوادر) کمشنر مکران ڈویژن ڈاکٹر طفیل بلوچ نے ڈپٹی کمشنر گوادر نقیب اللہ کاکڑ کے ہمراہ یونیورسٹی آف گوادر کے پاک چائنا ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ کا دورہ کیا، جہاں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر اور پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید منظور احمد سے ملاقات کی پرووائس چانسلر نے کمشنر مکران کو یونیورسٹی اور پاک چائنا ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ کے تعلیمی، انتظامی، مالی اور ترقیاتی امور، جاری منصوبوں، طلبہ کو فراہم سہولیات اور مستقبل کے منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی اس موقع پر یونیورسٹی کو درپیش مالی و انتظامی امور، وسائل کی دستیابی، ادارہ جاتی کارکردگی اور انتظامی معاملات میں بہتری کے لیے مختلف اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا کمشنر مکران ڈاکٹر طفیل بلوچ نے گوادر میں اعلیٰ تعلیم، فنی و پیشہ ورانہ تربیت اور نوجوانوں کے لیے معیاری تعلیمی مواقع کے فروغ میں یونیورسٹی آف گوادر کے کردار کو سراہتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے یونیورسٹی، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کے درمیان رابطہ کاری مزید مؤثر بنانے پر زور دیا بعد ازاں کمشنر مکران نے پاک چائنا ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ کے مختلف شعبوں اور حال ہی میں قائم آئی ٹی ہب لیبارٹریز کا معائنہ کیا، جہاں انہیں فنی و پیشہ ورانہ تربیتی سرگرمیوں اور جدید سہولیات سے آگاہ کیا گیا.’
گوادر، کمشنر مکران ڈاکٹر طفیل بلوچ کا یونیورسٹی آف گوادر اور پاک چائنا ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ کا دورہ

ٹیگز:
گوادر
