ریاض(ڈیلی گرین گوادر)سعودی ذرائع ابلاغ نے تصدیق کی ہے کہ مسجد الحرام کے مؤذن شیخ ابراہیم المدنی انتقال کر گئے۔شیخ ابراہیم المدنی کی نمازِ جنازہ آج نمازِ عصر کے بعد مسجد الحرام مکہ مکرمہ میں ادا کی جائے گی، اس کے بعد انہیں جنت المعلیٰ قبرستان میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔مسجد الحرام میں ان کی آخری اذان پیر کے روز فجر کی پہلی اذان تھی، حرمین کے ذرائع نے پیر کی صبح سویرے کی ویڈیو شیئر کی، جس میں ال مدنی کو اذان دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ اذان ان کے انتقال سے چند گھنٹے قبل دی گئی تھی۔
سجد الحرام کے مؤذن شیخ ابراہیم المدنی انتقال کر گئے

ٹیگز:
شیخ ابراہیم المدنی
