اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا سانحہ سول اسپتال میں وکلاء کی شہادت کی دسویں برسی پر پیغام8 اگست بلوچستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، سانحہ سول ہسپتال کوئٹہ کے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتاسانحہ 8 اگست کے زخم آج بھی ہمارے دلوں میں تازہ ہیں، دہشت گردی نے بلوچستان کے قیمتی اور باصلاحیت افراد کو ہم سے چھیناسانحہ سول ہسپتال میں بلوچستان نے اپنے نامور وکلاء، صحافیوں اور دیگر قیمتی انسانی جانوں سے محروم ہو کر ناقابلِ تلافی نقصان اٹھایا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بلوچستان کے عوام اور ریاستی اداروں نے بے مثال قربانیاں دی ہیں، شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی حکومت بلوچستان امن و استحکام اور شہریوں کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے، دہشت گردی کے خلاف پوری قوت سے کارروائی جاری رہے گی سانحہ 8 اگست کے تمام شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں، اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا سانحہ سول اسپتال میں وکلاء کی شہادت کی دسویں برسی پر پیغام

ٹیگز:
میر سرفراز بگٹی
