دالبندین (ڈیلی گرین گوادر) ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) نے دالبندین میں چیک پوسٹ کے دوران کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ کی کوشش کو کامياب کے ساتھ ناکام بنا دیا اور 35 غیر قانونی افغان شہریوں کو گرفتار کر لیا۔ بیان کے مطابق، متعدد افغان شہری غیر قانونی راستوں کے ذریعے افغانستان سے نکلنے کی کوشش کر رہے ہیں اور اکثر پاکستان، ایران اور ترکیہ کے راستے یورپ جانے کے لیے انسانی اسمگلروں کا سہارا لیتے ہیں۔ اس کارروائی کو سرحد پار انسانی اسمگلنگ کے نیٹ ورکس کے خلاف جاری کوششوں کا حصہ قرار دیا گیا ہے۔گرفتار افراد کو مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
دالبندین میں انسانی اسمگلنگ کی کوشش ناکام 35 غیر قانونی افغان شہری گرفتار

ٹیگز:
دالبندین
