کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان میڈیکل ٹیچرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر عبداللہ خان اور سینئر پروفیسرز ڈاکٹر شعیب قریشی، ڈاکٹر غلام رسول، ڈاکٹر جہانزیب ناصر، ڈاکٹر اشرف اچکزئی، ڈاکٹر محی الدین، ڈاکٹر اسحاق درانی، ڈاکٹر عائشہ صدیقہ، ڈاکٹر نجمہ غفار اور ڈاکٹر عظمیٰ سہیل نے جمعرات کو ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے سنڈیمن پراونشل ہسپتال کوئٹہ میں ڈاکٹر ماہ نور ناصر سے اظہار یکجہتی اور سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کیلئے انڈور سیکیورٹی کی مضبوطی اور سیکیورٹی ایکٹ کی منظوری کیلئے قائم احتجاجی کیمپ کا دورہ کیا۔ سینئر اساتذہ کرام نے ڈاکٹرز کے لیے “سیکیورٹی ایکٹ” کی منظوری اور تمام ہسپتالوں میں انڈور سیکیورٹی کو مؤثر اور مضبوط بنانے کے لیے حکومتی کمیٹی میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کی نمائندگی اور ڈاکٹر ماہ نور کے علاج کے لیے حکومت کی جانب سے کیے گئے اقدامات پر ینگ ڈاکٹرز کو مؤثر یقین دہانی کرائی۔ سینئر اساتذہ نے کمیونٹی کے وسیع تر مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان سے اپنا احتجاجی کیمپ ختم کرنے کی درخواست کی جس پرینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان نے BMTA اور سینئر پروفیسرز کی عزت میں اپنا احتجاج ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
بلوچستان میڈیکل ٹیچرز ایسوسی ایشن اور سینئر پروفیسرز کی یقین دہانی کے بعد ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن احتجاج ختم کرنے کا اعلان کرتی ہے،ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن

ٹیگز:
ینگ ڈاکٹرز
