کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ضلع سبی کے علاقے سے چار افراد کی لاشیں برآمد۔ ریسکیو حکام کے مطابق ہفتہ کو سبی کے علاقے کوٹ باروزئی سے چار افراد کی لاشیں ملی ہیں جنہیں گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔ ریسکیو حکام نے لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا جہاں پر تین افراد کی شناخت گلزار خان، عبدالوحید اور اسد اللہ کے ناموں سے ہوئی جبکہ چوتھے شخص کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ واقعہ کے بعد پولیس اور سیکورٹی فورسز نے شواہد اکھٹے کرنے کے بعد تحقیقات شروع کردیں۔
ضلع سبی کے علاقے سے4 افراد کی لاشیں برآمد

ٹیگز:
لاشیں
