دالبندین(ڈیلی گرین گوادر) ضلع چاغی کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں ایک چیک پوسٹ تباہ ہوگئی۔ پولیس کے مطابق گزشتہ شب نامعلوم مسلح افراد نے این40 قومی شاہراہ پر واقع کوچکی چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا۔جس کے نتیجے میں چیک پوسٹ مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق، حملے کے وقت چیک پوسٹ پر تین اہلکار موجود تھے، جو خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان کے بغیر محفوظ رہے۔کوہ چکی چیک پوسٹ ضلع چاغی اور ضلع نوشکی کا سرحدی علاقہ ہے۔ سیکورٹی فورسز نے حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی۔
دالبندین کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں ایک چیک پوسٹ تباہ ہوگئی

ٹیگز:
دالبندین
