خضدار(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء اور صوبائی مشیر بلدیات و دیہی ترقی نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری نے خضدار میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء میر شفیق الرحمان مینگل کی شہزاد سٹی میں واقع رہائش گاہ کا دورہ کیا اور پارٹی رہنماء میر شفیق الرحمان مینگل سے ملاقات کی اس موقع پر صوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری نے حالیہ خودکش حملے اور فائرنگ کے واقعے میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور حملے میں زخمی ہونیوالے کارکنوں و محافظوں کی خیریت دریافت کی نوابزادہ امیر حمزہ زہری نے واقعے کے متاثرین کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر وائس چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل خضدار میر اقبال مینگل نے صوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری کو حملے اور نقصانات کی تفصیلات اور حملے کے بعد کی صورتحال سے آگاہ کیا صوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری نے گفتگو کرتے ہوئے واقعے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ گھروں پر حملے بلوچ روایات اور اقدار کے منافی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی یا نظریاتی اختلاف کی بنیاد پر کسی کو نقصان پہنچانا کسی بھی صورت قابل قبول نہیں اور نہ ہی یہ سیاسی رویوں کا حصہ ہے انہوں نے کہا کہ خضدار اور جھالاوان میں امن و استحکام کے قیام کے لیے حکومت اور متعلقہ ادارے اقدامات کر رہے ہیں، تاہم بعض عناصر علاقے کے امن کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ ایسی قوتوں کو اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا اور علاقے کے امن و امان کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات جاری رہیں گے.
نوابزادہ امیر حمزہ زہری کا میر شفیق الرحمان مینگل سے ملاقات ` جانی و مالی نقصانات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

ٹیگز:
نوابزادہ امیر حمزہ زہری
