وینزویلا (ڈیلی گرین گوادر) وینزویلا میں یکے بعد دیگرے زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جن میں 35افراد ہلاک جبکہ 800زخمی ہیں،زلزلے سے متعدد عمارتیں زمین بوس ہو گئیں جس کے ملبے تلے ہزاروں افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ قائم مقام صدر وینزویلا ڈیلسی روڈریگزنے زلزلے کو سانحہ قرار دیدیا،ان کاکہناتھا کہ لاگویراشہر میں زلزلے سے کئی عمارتیں تباہ ہو گئیں۔ وینزویلا میں ایک منٹ سے بھی کم وقفے میں آنے والے 7.2 اور 7٫5 شدت کے زلزلوں کے بعد حکومت نے ملک میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔ تاحال ان زلزلوں کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں اور نقصانات کا اندازہ نہیں لگایا جا سکا ہے تاہم امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق دوسرے زلزلے کے بعد 44 فیصد امکان ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد 10,500 سے زائد ہو سکتی ہے۔پہلا 7.2 شدت کا زلزلہ ریاست کارابوبو میں آیا جس کا مرکز دارالحکومت کراکس سے تقریباً 20 کلومیٹر دور تھا۔ امریکی جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) کے مطابق صرف 39 سیکنڈ بعد اس سے بھی زیادہ شدت کا دوسرا زلزلہ آیا جس کی شدت 7.5 ریکارڈ کی گئی۔
وینزویلا میں 7.2 شدت کے زلزلے کے شدید جھٹکے 35افراد ہلاک جبکہ 800 زخمی ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ

ٹیگز:
وینزویلا
