ڈیرہ مراد جمالی (ڈیلی گرین گوادر) نصیرآباد اور جھل مگسی میں فائرنگ کے مختلف واقعات دو افرادقتل جبکہ تین افراد شدید زخمی ہوگئے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق جھل مگسی کے علاقے پولیس تھانہ صدر کی حدود گوٹھ در مٹھاری کے مقام پر دو قبائل کے درمیان مسلح تصادم فائرنگ سے دو افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا واقعے کی اطلاع پر پولیس جاے وقوع پر پہنچ گئی اور واقعے میں مرنے و زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کردی گئی پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ناکہ بندی کردی گئی ڈیرہ مراد جمالی کے قریب منگولی پولیس تھانے کی حدود گوٹھ حاصل واہ کے مقام پر نا معلوم مسلح افراد نے ظہور عمرانی کے گھر پر حملہ کرکے انکے دو سگے بھائیوں کو زخمی کرکے فرار ہوگئے واقعے کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کردیا گیا واقعے کے بارے میں مذید تحقیقات منگولی پولیس کر رہی ہے۔
نصیرآباد اور جھل مگسی میں مختلف واقعات میں دو افراد قتل جبکہ تین زخمی

ٹیگز:
نصیرآباد
