کوئٹہ صوبائی وزیر خزانہ ومعدنیات میر شعیب نوشیروانی سے سیکرٹری خزانہ جہانگیر کاکڑ نے ملاقات کی، آئندہ مالی سال 2026-27 کے بجٹ کی تیاریوں اور مالی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ملاقات کے دوران آنے والی مالی سال کے بجٹ کی ترجیحات، ترقیاتی منصوبوں اور مختلف شعبوں کی ضروریات کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ مالی سال 2026-27 کے بجٹ میں ترقیاتی شعبے کو مزید مستحکم بنانے کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں گے تاکہ صوبے میں ترقی کا عمل تیز ہو اور عوام کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی نے کہا کہ تعلیم اور صحت کے شعبوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی اور ان شعبوں کے لیے وسائل کی فراہمی کو ترجیح دی جائے گی تاکہ عوام کو معیاری تعلیم اور علاج معالجہ کے لیے جدید سہولیات میسر آ سکیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت انسانی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو مزید موثر بنانے کے لیے اقدامات جاری رکھے گی۔اس موقع پر مالی نظم وضبط اور کفایت شعاری کی پالیسی پر بھی خصوصی گفتگو کی۔ اس پر اتفاق کیا گیا کہ غیر ضروری اخراجات میں کمی لانا اور دستیاب وسائل کو ترجیحی بنیادوں پر ترقیاتی اور عوامی فلاحی منصوبوں کے لیے مختص کیا جائے گا۔سیکرٹری خزانہ جہانگیر کاکڑ نے صوبائی وزیر خزانہ کو بجٹ تیاریوں کی پیش رفت اور مختلف مالی امور سے متعلق بریفنگ دی۔ ملاقات میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ مالی سال 2026-27 کا بجٹ عوامی ضروریات، ترقیاتی ترجیحات اور مالی نظم و ضبط کو مدنظر رکھتے ہوئے مالی استحکام کی فروغ کے لئے انقلابی اقدامات اٹھانا ضروری ہے تاکہ صوبے کی پائیدار ترقی اور روشن مستقبل کی اہداف حاصل کیے جا سکیں۔
مالی سال 2026-27 کے بجٹ میں ترقیاتی شعبے کو مزید مستحکم بنانے کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں گے : میر شعیب نوشیروانی سے سیکرٹری خزانہ جہانگیر کاکڑ کی ملاقات

ٹیگز:
میر شعیب نوشیروانی
