کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی سول اسپتال میں لیڈی ڈاکٹر کو بچاتے ہوئے تیزاب سے جھلسنے والے عبدالرزاق ترکئی سے ٹیلی فون پر بات چیت، خیریت دریافت کی بہادر پیرا میڈیکس اسٹاف عبدالرزاق ترکئی کو لیڈی ڈاکٹر کی جان بچانے کے لیے جرات و بہادری کا مظاہرہ کرنے پر شاباش دی آپ نے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر انسانیت کی خدمت کی، آپ کی بہادری اور جذبے پر فخر ہے۔ عبدالرزاق ترکئی کے علاج معالجے کے تمام اخراجات حکومت بلوچستان برداشت کرے گی، بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔اگر کوئٹہ سے باہر علاج کی ضرورت پیش آئی تو کراچی سمیت ملک کے بہترین طبی مراکز میں علاج کرایا جائے گا۔
میر سرفراز بگٹی نے تیزاب سے جھلسنے والے عبدالرزاق ترکئی سے ٹیلی فون پر خیریت دریافت کی

ٹیگز:
میر سرفراز بگٹی
