تہران (ڈیلی گرین گوادر) امریکی فوج نے ایک دفعہ پھر ایرانی شہر گورک اور جزیرہ قشم پر فضائی حملے کر دیئے جس میں ایرانی ریڈار اور ڈرون تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔ امریکی سینٹرل کمانڈ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں ایران پر تازہ حملوں کو دفاعی اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ حملے ایران کی طرف سے بین الاقوامی سمندر میں امریکی ایم کیو ون ڈرون گرانے کے جواب میں کیے گئے۔ سینٹ کام کا کہنا تھا کہ امریکی لڑاکا طیاروں نے گورک شہر اور قشم جزیرے میں ایرانی دفاعی نظام تباہ کر دیا، حملوں میں ایک زمینی کنٹرول سٹیشن اور ڈرونز کو تباہ کیا گیا، اس کارروائی میں کوئی بھی امریکی فوجی زخمی نہیں ہوا۔
امریکی فوج کا ایرانی شہر گورگ اور قشم جزیرے پر فضائی حملے

