ڈیرہ اسماعیل خان (ڈیلی گرین گوادر) ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی کے نواحی گاؤں اٹل شریف میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق اٹل شریف میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے افراد مقامی امن کمیٹی کے ارکان تھے۔ حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور ایک لاش بھی ساتھ لے گئے۔
ڈی آئی خان ` اٹل شریف میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ` حملہ آور ایک لاش بھی ساتھ لے گئے

ٹیگز:
ڈی آئی خان
