لاہور (ڈیلی گرین گوادر) حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کے زیرِ اہتمام “بدل دو نظام” ممبر شپ ڈرائیو 2026 پورے ملک میں بھرپور انداز میں جاری ہے۔ اس سلسلے میں مختلف شہروں میں بڑے عوامی اجتماعات منعقد کیے جا رہے ہیں جن میں خواتین کی کثیر تعداد شرکت کر رہی ہے اور جماعت اسلامی کے پیغام کو سراہتے ہوئے ممبر سازی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے۔لاہور کے حلقہ PP-154، ضلع شرقی میں ایک عظیم الشان جلسۂ عام منعقد ہوا، جس سے سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر حمیرا طارق نے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ یہ صرف ممبر سازی مہم نہیں بلکہ ایک انقلابی جدوجہد ہے، جس کا مقصد ملک میں حقیقی اسلامی نظام کا قیام ہے۔انہوں نے مزید کہا کہجب تک نظام نہیں بدلے گا، مسائل کا حل ممکن نہیں—ہمیں چہروں نہیں بلکہ نظام کی تبدیلی کے لیے اٹھنا ہوگا۔اس موقع پر خواتین کی بڑی تعداد نے ممبر شپ فارم پُر کیے اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اس تحریک کا حصہ بنیں گی۔اسی طرح ضلع سکھر میں بھی ممبر سازی کا ایک بڑا اور کامیاب جلسہ منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطیہ نثار اور عزرہ جمیل نے خصوصی خطاب کیا۔ عطیہ نثار نے اپنے خطاب میں کہا کہجماعت اسلامی ایک نظریاتی تحریک ہے جو ملک کو کرپشن اور ناانصافی سے نجات دلانے کی جدوجہد کر رہی ہے، اور اس جدوجہد میں خواتین کا کردار کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔”جبکہ عزرہ جمیل نے کہا:آج وقت کا تقاضا ہے کہ ہم سب مل کر اس نظام کو بدلنے کے لیے میدان میں آئیں اور آنے والی نسلوں کے لیے ایک بہتر پاکستان کی بنیاد رکھیں۔اس جلسے میں سینکڑوں افراد نے ممبر سازی کے فارم پُر کیے، جو اس مہم کی کامیابی کا واضح ثبوت ہے۔اسلام آباد کے زون 3 میں بھی ممبر سازی مہم کے تحت یونین کونسلز 9 اور 10 میں جلسۂ عام منعقد ہوا۔ اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری عفت سجاد اور نائب ناظمہ کلثوم سرور کی شرکت نے محفل کو وقار بخشا۔ڈپٹی سیکرٹری عفت سجاد نے اپنے خطاب میں کہا کہ نبی اکرم ﷺ غارِ حرا سے جو پیغام لے کر اٹھے، وہ انسانیت کی رہنمائی کے لیے تھا، اور آج ہمیں اسی پیغام کو عام کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا:اگر زمین اللہ کی ہے اور بندے بھی اسی کے ہیں تو قانون بھی اللہ تعالیٰ کا ہی ہونا چاہیے۔انہوں نے اسلامی نظام کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ:ایک مضبوط اور مثالی معاشرہ اسی وقت قائم ہو سکتا ہے جب حکومتی نظام صالح اور دیانت دار ہو، اور اس کے لیے ضروری ہے کہ ہم ایسی جماعت کا ساتھ دیں جو نظام کی اصلاح کی داعی ہو۔انہوں نے جماعت اسلامی کے پیغام “چہرے نہیں، نظام بدلو” کو واضح کیا اور سود کے نقصانات پر بھی روشنی ڈالی۔اس موقع پر صفیہ جلیل صاحبہ نے ممبر سازی مہم کے ساتھ ساتھ فہمِ قرآن کلاسز کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دینی شعور کی بیداری ایک مضبوط اسلامی معاشرے کی بنیاد ہے۔حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی یہ ممبر شپ ڈرائیو ملک میں مثبت اور دیرپا تبدیلی کی جانب ایک اہم قدم ثابت ہو رہی ہے، جس میں خواتین کا بھرپور اور فعال کردار قابلِ تحسین ہے۔
جماعت اسلامی “بدل دو نظام” ممبر شپ ڈرائیو 2026 ملک بھر میں جوش و جذبے سے جاری

ٹیگز:
جماعت اسلامی
