ماسکو (ڈیلی گرین گوادر) روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ ایران کو جھوٹے وعدوں پر ٹرخایا گیا، دھمکیاں دی گئیں، حقائق پر بات نہیں ہوئی۔ ایک بیان میں روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ روس پاکستان میں ایران اور امریکہ کی ممکنہ بات چیت کی پیشرفت پر نگاہ رکھے ہوئے ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر ایران اور امریکہ 2015 جیسا کوئی معاہدہ کرلیں تو یہ بہت بڑی کامیابی ہوگی۔ سمجھتا ہے کہ’’صورتحال 24 گھنٹوں کے اندر بدل سکتی ہے‘‘۔
ایران کو جھوٹے وعدوں پر ٹرخایا گیا، دھمکیاں دی گئیں، روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف

ٹیگز:
ایران
