واشنگٹن/اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) امریکی نائب صدر جے ڈی وینس آئندہ مرحلے کے اہم ایران مذاکرات میں شرکت کے لیے پاکستان آئیں گے، جہاں وہ امریکی خصوصی ایلچی سٹیو وٹکوف اور صدر کے داماد جیرڈ کشنر کے ہمراہ مذاکراتی عمل کا حصہ بنیں گے۔ وائٹ ہاؤس نے اس پیش رفت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ امریکی وفد کی تشکیل کے حوالے سے پیدا ہونے والی ابہام کی صورتحال دراصل اچانک ہونے والی تبدیلیوں کا نتیجہ ہے۔وائٹ ہاؤس کے ایک اہلکار نے امریکی نشریاتی ادارے سی این این کو بتایا کہ وفد کے حوالے سے مختلف بیانات اس لیے سامنے آئے کیونکہ “صورتحال بدل گئی تھی”۔ اس وضاحت سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خود اس بات کی تردید کی تھی کہ نائب صدر اس دور کے مذاکرات میں شریک ہوں گے۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں سیکیورٹی خدشات کو بنیاد بناتے ہوئے کہا تھا کہ نائب صدر کی شرکت ممکن نہیں، جس کے بعد یہ سوال پیدا ہو گیا تھا کہ اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات میں آخر کون کون شریک ہوگا۔ صدر ٹرمپ نے صرف یہ کہا تھا کہ ان کے “نمائندے” اگلی شام پاکستان پہنچ جائیں گے، تاہم ناموں کی وضاحت نہیں کی گئی تھی، جس سے کنفیوژن مزید بڑھ گیا۔
صورتحال بدل گئی، جے ڈی وینس بھی پاکستان جائیں گے، وائٹ ہاؤس کی سی این این کو تصدیق

ٹیگز:
ے ڈی وینس
