اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علمائے اسلام (ف) نے اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کے اس الزام کو سختی سے مسترد کر دیا ہے کہ پارٹی نے 25 کروڑ روپے دے کر اسمبلی کی نشستیں حاصل کیں۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاو¿س کے باہر سینیٹر کامران مرتضیٰ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے محمود اچکزئی کے الزامات پر بہت دکھ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری پوری پارٹی کے پاس 25 کروڑ روپے نہیں ہیں۔ جے یو آئی ف کا مزاج نہیں کہ پیسے دے کر نشستیں حاصل کرے۔ میں نے کبھی خود کسی کو پیسے نہیں دیے۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ میں جے یو آئی ف سے 20 نشستیں چھین لی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف اچکزئی مولانا فضل الرحمن کو بھائی کہتے ہیں تو دوسری طرف 25 کروڑ روپے کی رشوت کا الزام لگا رہے ہیں۔سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ پارٹی کے پاس اتنے وسائل ہی نہیں کہ وہ نشستیں خرید سکے۔ جے یو آئی ف ہمیشہ اصولوں پر سیاست کرتی رہی ہے اور اس کے مزاج میں رشوت اور خرید و فروخت جیسی باتیں نہیں ہیں۔
محمود خان اچکزئی کے الزامات پر دکھ ہوا ‘ 25کروڑ روپے تو ہماری پوری جماعت کے پاس نہیں،سینیٹر کامران مرتضی

ٹیگز:
سینیٹر کامران مرتضی
