کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر امان اللہ کنرانی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکہ و ایران کے نصف صدی بعد باہمی دو طرفہ روابط کو استوار کرنے پر پاکستان کی انتھک و مخلصانہ کوششیں و کاوشیں ناقابل فراموش و قابل تحسین اور فریقین کی پزیراء کا باعث ہیں تاہم فریقین کے دیرینہ و گنجلک مسائل کا ایک بیٹھک میں طے نہ ہونا مسلمہ مزاکراتی عمل کے تجربات کا تسلسل ہے اس موقع پر اسلام آباد پاکستان کے دارالخلافہ میں مھمانداری کے انتظامات کا شاندار پائیہ تکمیل و مھمانوں کی خاطر مدارت سمیت انکی بحفاظت آمد و رفت و دفاعی لحاظ چوکس و مستعد رہنا فوجی قیادت کا سرگرم اور صف اول میں کردار نے پاکستان کی قائدانہ صلاحیتوں کو اْجاگر کیا ہے ھماری دْعا و خواہش ہے فریقین جنگ کی بجائے امن پر اتفاق کرکے اپنے وسائل و زرائع اپنے شہریوں کی فلاح و بہبود زندگی کو آسان بنانے کیلئے خرچ کریں اور انسانی زندگیوں کو گْل و مْشکل بنانے اور اثاثے تباہ کرنے کیلئے نہیں
امریکہ و ایران کے نصف صدی بعد باہمی دو طرفہ روابط کو استوار کرنے پر پاکستان کی انتھک و مخلصانہ کوششیں و کاوشیں ناقابل فرامو ش ہیں، امان اللہ کنرانی

ٹیگز:
امان اللہ کنرانی
