کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان لیبر فیڈریشن کے صدر خان زمان، چیئرمین حاجی بشیر رند، سیکرٹری جنرل قاسم خان کاکڑ،حاجی عبدالعزیز شاہوانی، عابد بٹ محمد عمر جتک، عارف خان نیچاری دین محمد محمد حسنی ملک وحید کاسی ملک محمد حسین بنگلزئی ظفر خان رند،حبیب اللہ لانگو، سید منظور شاہ فضل محمد یوسفزئی، انجینئر نجیب اللہ مری دیگر رہنماؤں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 137.24 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت 184.49روپے فی لیٹر اضافہ سراسر ظلم ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے کو مسترد کرتے ہیں اس سے مہنگائی بے روزگاری میں اضافہ ہوگا پہلے سے غریب عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں حکومت نے پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کر کے عوام پرمہنگائی کا بم گرا دیا ہے اس کے برعکس ابھی تک افغانستان بھارت بنگلہ دیش سمیت دیگر ہمسایہ ممالک میں پٹرولیم کی قیمتیں نہیں بڑھائی گئی ہیں وہاں پر قیمتوں کو مستحکم رکھا گیا ہے مگر پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار بلند ترین سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے خاص طور پر ڈیزل کی قیمتوں میں جو اضافہ کیا گیا ہے اس سے تمام خوردنی اشیاء اور دیگر روزمرہ استعمال کی اشیائکی قیمتیں ڈبل ہو جائیں گی۔ عالمی سطح پر پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کاڈرامہ رچا کر حکمران غریب عوام کا خون چوس رہے ہیں،مشکل گھڑی میں حکمرانوں کو عوام کوریلیف دینا چاہیے لیکن موجودہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے اس لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فوری کمی کی جائے اور عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے،حکمرانوں کی عیاشیوں کے لئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ناقابل قبول ہے۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے کو مسترد کرتے ہیں ` حاجی بشیر رند ` عارف خان نیچاری

ٹیگز:
عارف خان نیچاری
