کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)محکمہ صحت کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ محکمہ صحت کے تحت سرکاری ْاسپتالوں کے لئے ادویات خریدنے کے عمل کا آغاز گزشتہ ہفتہ کر دیا گیا ہے بلوچستان پبلک پروکیورمنٹ رولز اور ای پروکیورمنٹ کے تحت خریداری کے عمل کی تکمیل دو ماہ میں ہو گی بیان میں کہا گیا ہے کہ اسپتالوں میں تمام ضروری ادویات دستیاب ہیں اور اسپتالوں میں داخل مریضوں کو ادویات دی جارہی ہیں بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سنڈیمن صوبائی اسپتال نے گزشتہ برس 10 کروڑ کی ادویات خریدیں جبکہ فاطمہ جناح اسپتال میں بھی ضرورت کے مطابق ادویات کا سٹاک موجود ہے تاہم بی ایم سی کمپلیکس اسپتال کو پرانی ادائیگیوں کے باعث بعض مسائل درپیش ہیں اور ضلعی اسپتالوں میں ادویات کی دستیابی اور انکی ضروریات کا جائزہ لیا جارہا ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ اسپتالوں کے انڈور مریضوں کے لئے وافر مقدار میں ادویات دستیاب ہیں جبکہ آؤٹ ڈور مریضوں کو ادویات کم ملنے کی وجہ غیر متعلقہ افراد کی جانب سے اسپتالوں سے ادویات کے حصول کا رجحان ہے جسکی وجہ سے حق دار مریض بھی ادویات سے محروم رہ جاتے ہیں بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سیکرٹری حکومت بلوچستان محکمہ صحت کی پیشگی منظوری کے ساتھ افسران پر مشتمل ادویات اور طبی مشینری کی خریداری کے لیے ریٹ کنٹریکٹنگ پروکیورمنٹ کمیٹی تشکیل دے دی گئی ریٹ کنٹریکٹنگ کے بعد رواں مالی سال 2022-2023 کے دوران سرکاری ہسپتال اپنے لیے ادویات اور طبی مشینری خود خرید سکیں گے میڈیسن پروکیورمینٹ سیل میں ادویات کی ریٹ کنٹریکٹنگ کا عمل دو ہفتے میں مکمل کر لیا جاے گا جبکہ مشینری کی ریٹ کنٹریکٹنگ کا عمل ایک مہینے میں مکمل کر لیا جاے گا۔
سرکاری ْاسپتالوں کے لئے ادویات خریدنے کے عمل کا آغاز گزشتہ ہفتہ کر دیا گیا ہے،محکمہ صحت

ٹیگز:
محکمہ صحت
