قلات (نمائندہ گرین گوادر) قلات غفلت یا لاپرواہی ایک ہفتے بعد بھی پی ٹی سی ایل انٹرنیٹ بحال نہ ہوسکی۔طلباء و طالبات کا مستقبل داؤ پر لگ گیا گزشتہ ایک ہفتے سے انٹرنیٹ نہ ہونے کی وجہ سے طلباء و طالبات کی آن لائن کلاسز کا حرج ہونے لگا قلات میں ایک ہفتے بعد بھی پی ٹی سی ایل انٹرنیٹ بحال نہیں ہو سکا پی ٹی سی ایل ڈی ایس ایل کی تار گزشتہ بدھ کے روز بارش کے بعد زاوہ ندی میں سیلابی ریلوں کی وجہ فائبر اپٹیکل کٹ گیا تھا فائبر اپٹیکل کے کٹنے سے قلا ت شہر کے سینکڑوں کنکشن منقطع ہوگئیتھے انٹرنیٹ کی بندش سے صحافیوں اور آن لائن کلاسز لینے والے طلباء و طالبات کو مشکلات کا سامنا ہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ بدھ کو قلات شہر اور گردونواح میں شد ید بارش کے بعد زاوہ ندی میں ندی میں طغیانی آنے سے مغلزئی کے قریب پی ٹی سی ایل کمپنی کی فائبر اپٹیکل تار کٹ گیا تھا جو کمپنی کی غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے ایک ہفتہ گزر جانے کے بعد بھی تاحال بحال نہیں ہوسکا ایک ہفتہ سے انٹرنیٹ کی بندش سے صحافیوں اور آن لائن کلاسز لینے والے طلباء و طالبات کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
قلات،پی ٹی سی ایل انٹرنیٹ بحال نہ ہوسکی،صارفین کو مشکلات کا سامنا

ٹیگز:
قلات
