خاران(ڈیلی گرین گوادر) خاران کے علاقے سے پولیس نے دو افراد کی گولیوں سے چھلنی نعشیں قبضے میں لے لیں۔ پولیس کے مطابق خاران کے علاقے کلی مچھیاں سے پولیس نے 2افراد کی گولیوں سے چھلنی نعشیں قبضے میں لیکرہسپتال منتقل کردیں جن کی شناخت سعد ساسولی اور احمد محمد حسنی کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے نعشیں ضروری کارروائی کی بعدورثاء کے حوالے کردیں اورمقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔
خاران کے علاقے سے پولیس نے دو افراد کی گولیوں سے چھلنی نعشیں قبضے میں لے لیں

ٹیگز:
خاران
