قطر (ڈیلی گرین گوادر) قطری ہیلی کاپٹر تکنیکی خرابی کے بعد سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا۔اتوار کو قطری وزارت دفاع نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ہیلی کاپٹر معمول کی ڈیوٹی کے دوران تکنیکی خرابی کے باعث ملک کی سمندری حدود میں گر کر تباہ ہو گیا۔ قطری وزارت دفاع کے مطابق ہیلی کاپٹر معمول کی پرواز کےدوران تکینکی خرابی کےسبب گرکرتباہ ہوا۔اس حوالے سے قطری وزارت داخلہ نے بتایا کہ واقعے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جن میں 3 قطری فوجی شامل ہیں۔ دوسری جانب ترک وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ قطر میں گرنے والے ہیلی کاپٹر حادثے میں ایک ترک فوجی اور 2 تکنیکی پرسنل بھی شامل ہیں۔
قطر میں ہیلی کاپٹر سمندر میں گر کر تباہ، 6 افراد ہلاک ایک ترک فوجی اور 2 تکنیکی پرسنل بھی شامل

ٹیگز:
قطر
