کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پارلیمانی سیکرٹری ٹرانسپورٹ میر لیاقت لہڑی نے کہا ہے کہ عید خوشیاں اور محبتیں بانٹنے کا تہوار ہے اور مسلمانوں کو عیدالفطر اللہ تعالیٰ کی جانب سے ماہ رمضان کے اختتام پرایک خوبصورت انعام ہے عید آپس کے اختلافات بھلا کر ایک دوسرے کے گلے لگنے کا نام ہے، موجودہ حالات میں عوام اور قیادت کے درمیان مضبوط رابطہ ناگزیر ہے پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھارہی ہے حکومت نے صوبے میں یکساں بنیادوں پر ترقی کیلئے تمام حلقوں کو فنڈز فراہم کئے ہیں۔ یہ بات انہوں نے لہڑی ہاؤس کوئٹہ میں عید ملنے کیلئے آنے والی پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں،حلقہ انتخاب کے قبائلی و سیاسی عمائدین اور معززین سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔میر لیاقت لہڑی نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں اور پائیدار امن کے قیام کے لیے مخلوط حکومت اتحادی جماعتوں کے ساتھ مل کر نتیجہ خیز فیصلے کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کے حقوق کیلئے پارلیمنٹ سمیت ہر فورم پر آؤاز بلندکی ہے اور پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، صدر مملکت آصف علی زرداری،آصفہ بھٹو زرداری،فریال تالپور کی قیادت میں پارٹی عوام کی بلا رنگ و نسل خدمت کر رہی ہے اورانشاء اللہ آئندہ بھی کرتی رہے گی۔انہوں نے کہا کہ عیدالفطر ہمیں اتحاد، برداشت اور باہمی احترام کا درس دیتی ہے، اور موجودہ حالات میں عوام اور قیادت کے درمیان مضبوط رابطہ ناگزیر ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ عوامی مسائل کے حل، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور علاقے کی ترقی کے لیے عملی اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا، تاکہ عید کی خوشیاں حقیقی معنوں میں عوام تک پہنچ سکیں۔
عیدخوشیاں اور محبتیں بانٹنے کا تہوار ہے،موجودہ حالات میں عوام اور قیادت کے درمیان مضبوط رابطہ ناگزیر ہے، میرلیاقت لہڑی

ٹیگز:
میرلیاقت لہڑی
