کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے گورنر ہاؤس کی مسجد میں عید الفطر کی نماز ادا کی اور ملک و قوم کی سلامتی، خوشحالی اور ترقی کیلئے خصوصی دعائیں کیں. بعدازاں گورنربلوچستان جعفر خان مندوخیل عام شہریوں اور سیاسی کارکنوں میں گھل مل گئے اور انہیں فرداً فرداً عید کی مبارکباد دی۔ اس موقع پر چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ کامران خان ملاخیل، انسپکٹر جنرل پولیس محمد طاہر خان، اعلیٰ سرکاری افسران، وائس چانسلرز صاحبان آف بلوچستان پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں، وکلاء برادری، سول سوسائٹی اور سیاسی کارکنانِ بھی گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل سے ملے اور عیدالفطر کی مبارکباد کا تبادلہ کیا۔
گورنر جعفرخان مندوخیل نے گورنر ہاؤس مسجد میں عید الفطر کی نماز ادا کی، عام شہریوں اور سیاسی کارکنوں میں گھل مل گئے اور انہیں فرداً فرداً عید کی مبارکباد دی

ٹیگز:
جعفرخان مندوخیل
