تل ابیب (ڈیلی گرین گوادر) اسرائیل نے ایران پر مزید حملے کئے ہیں ، ایران نے بھی اسرائیل پر میزائلوں کی بارش کر دی جس کے نتیجے میں 200 سے زائد اسرائیلی زخمی ہو گئے۔ایران کی جانب سے اسرائیل پر میزائلوں کی یلغار کے بعد تل ابیب سمیت کئی شہروں میں سائرن بجتے رہے۔ادھر ایران کے پاسداران انقلاب کہنا ہے کہ امریکا کے ایئر کرافٹ کیریئر یو ایس ایس ابراہم لنکن کو میزائلوں سے نشانہ بنایا جس سے اسے شدید نقصان پہنچا ہے۔علاوہ ازیں دبئی میں امریکی فوجی اہلکاروں کی رہائش گاہ پر ڈرون حملہ کیا گیا جبکہ عراق کے شمالی علاقے مخمور میں فرانسیسی فوجی اڈے پر ڈرون حملے میں 1 فوجی ہلاک جبکہ کئی زخمی ہو گئے۔
ایران نے اسرائیل پر میزائلوں کی بارش کر دی 200 سے زائد اسرائیلی زخمی

ٹیگز:
ایران
