اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) انسد اد دہشتگردی اسلام آباد میں پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما علی وزیر اور انسانی حقوق کی کارکن وکیل ایمان مزاری کے خلاف بغاوت، اکسانے اور دھمکانے کے کیس کی سماعت 28 اگست تک ملتوی کردی گئی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین آج چھٹی پر چلے گئے ان کے بعد ڈیوٹی جج محمد بشیر پہلے ہی چھٹی پر ہیں انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین کے رخصت پر ہونے کے باعث سماعت ڈیوٹی جج راجہ جواد عباس حسن نے کی ، ڈیوٹی جج نے کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے 28 اگست تک ملتوی کر دی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزمان کی درخواست ضمانت پر دلائل بھی طلب کرلیے ۔
علی وزیر کی درخواست ضمانت پر سماعت بغیر کارروائی 28 اگست تک ملتوی

ٹیگز:
علی وزیر
