کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی زیر صدارت موجودہ معاشی صورتحال اور عالمی حالات کے پیش نظر ملک میں کفایت شعاری اقدامات کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں کفایت شعاری سے متعلق مختلف پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، اجلاس میں حکومت صوبائی حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات پر غوروغوض کیا گیا اور سرکاری اخراجات کو کم سے کم کرنے کے لئے عملی اقدامات کی منظوری دی گئی جن میں صوبائی کابینہ کے اراکین، صوبائی مشیر اور پارلیمانی سیکرٹریز اپنی دو ماہ کی تنخواہ رضاکارانہ طور پر نہیں لیں گے جبکہ اراکین صوبائی اسمبلی اپنی تنخواہوں کا 25 فیصد سرکاری خزانے میں جمع کریں گے۔ اس کے علاؤہ 20 گریڈ کے آفیسران اور تین لاکھ ماہانہ تنخواہ لینے والے آفیسرز دو دن کی تنخواہ رضاکارانہ طور پر سرکاری خزانے میں جمع کریں گے۔ تمام سرکاری آفیسران سے گاڑیوں کی مد میں 50 فیصد ایندھن کی فراہمی میں کمی، محکموں میں گاڑیوں کی خریداری پر پابندی کے علاوہ60 فیصد سرکاری گاڑیوں کو استعمال میں نہیں لایا جائے گا، دفاتر میں ہفتے میں چار دن کام، 50 فیصد ورک فرام ہوم، سکولز اور کالجز 23 مارچ تک بند، آفیشل ڈنر پر پابندی، آن لائن اجلاسز کو ترجیح، تمام سرکاری سیمینارز، کانفرنسز اور ٹریننگ سرکاری جگہوں جیسے آڈیٹوریمز، کمیٹی رومز پر منعقد کرنا شامل ہیں۔ ان اقدامات سے کافی رقم کی بچت ہوگی، جو عوام کو سبسڈی اور ترقیاتی منصوبوں میں استعمال ہوں گے۔ ان اقدامات سے معاشی استحکام اور قومی سلامتی کو یقینی بنانے میں غیر معمولی مدد ملے گی۔ اس سلسلے میں چیف
صوبائی کابینہ کے اراکین، صوبائی مشیر اور پارلیمانی سیکرٹریز اپنی دو ماہ کی تنخواہ رضاکارانہ طور پر نہیں لیں گے ٗ شکیل قادر خان

ٹیگز:
شکیل قادر خان
