کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر جان محمد جمالی کے ترجمان نے کہا ہے کہ اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر جان محمد جمالی سے انکی رہائشگاہ پر جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالواسع نے ملاقات انکی عیادت کے سلسلے میں کی تھی تاہم ایک نجی ٹی وی چینل کی جانب سے ملاقات کے سے متعلق غلط جاری کی گئی ہے جس کی وہ تردید کرتے ہیں، صوبے میں بلوچستان عوامی پارٹی حکومت ہے وزیراعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر بات چیت کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے، یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی، ترجمان نے کہا کہ بلوچستان کی روایات کے مطابق مولانا عبدالواسع نے گزشتہ روز اسپیکر میر جان محمد جمالی کی عیادت اور انکی خیریت دریافت کی تاہم اس ملاقات میں کسی بھی قسم کی سیاسی گفتگو بلخصوص وزیراعلیٰ سے متعلق تحریک عدم اعتماد پر کسی بھی قسم کا تبادلہ خیال نہیں کیا گیا ترجمان نے کہا کہ وزیراعلیٰ اور اسپیکر کا تعلق بلوچستان عوامی پارٹی سے ہے اسپیکر میر جان محمد جمالی اپنی جماعت اور حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں ایسی ابہام آمیز خبریں شائع اور نشر نہ کی جائیں جن سے صوبے کے ماحول پر منفی اثرات مرتب ہوں۔
وزیراعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر بات چیت کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے، میر جان محمد جمالی

ٹیگز:
جان محمد جمالی
