کوئٹہ (گرین گوادرنیوز) بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی کا کہنا ہے کہ اپوزیشن اراکین کے خلاف مقدمہ واپس لینے کے لیے قانونی عمل کا آغاز ہو چکا، حکومت سیاسی تناؤ ختم کر کے عوام کے فلاح و بہبود کے لیے کام کرنا چاہتی ہےلیاقت شاہوانی کا مزید کہنا ہے کہ قانون کے تحت مقدمہ واپس لینے کے لیے چیف سیکریٹری وزیر اعلیٰ بلوچستان کو سمری بھیجیں گے، سمری پر وزیر اعلیٰ کے دستخط کے بعد مقدمہ واپس ہو جائے گا۔ بلوچستان حکومت مفاہمت اور رواداری کی سیاست پر یقین رکھتی ہے، حکومت تمام توجہ عوامی فلاح و بہبود پر مرکوز رکھنا چاہتی ہے۔
اپوزیشن کے خلاف مقدمہ واپس لینے کے لیے قانونی عمل کا آغاز ہو چکا، لیاقت شاہوانی

ٹیگز:
لیاقت شاہوانی
