پشین(ڈیلی گرین گوادر) پشین کے نواحی علاقے نیو کلی قلعہ بٹے زئی میں زمین کے تنازعے پر دو فریقین کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک راہگیر جاں بحق ہوگیا جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق نیو کلی قلعہ بٹے زئی میں زمین کے تنازعے پر دو مقامی فریقین میں فائرنگ کے تبادلے دوران وہاں سے گزرنے والے ایک راہگیر قدرت اللہ کھرل گولی لگنے سے موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ جبکہ فریقین کے تین افراد محمد حنیف، سلطان محمد اور دلاور خان زخمی ہوگئے۔قاقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔
پشین کے علاقے میں زمین کے تنازعے پر دو گروپوں میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ تین افرادزخمی

ٹیگز:
پشین
