اسلام آباد (پ ر): پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے چیئرمین خوشحال خان کاکڑ کی قومی اسمبلی کی نشست پر کامیابی کے موقع پر اسلام آباد میں ایک شاندار اور پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کر کے انہیں دلی مبارکباد پیش کی۔ تقریب میں بزرگوں، نوجوانوں، طلبہ، سیاسی و سماجی کارکنان اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور انداز میں شرکت کی اور اس کامیابی کو جمہوری جدوجہد کی فتح قرار دیا۔اسلام آباد اور راولپنڈی میں مقیم مختلف پشتون قبائل سے تعلق رکھنے والے بزرگوں ، نوجوان ،طلبا بڑی تعداد میں چیئرمین خوشحال خان کاکڑ سے ملاقات کے لیے پہنچے۔ اس موقع پر انہیں ہار پہنائے گئے، گلدستے پیش کیے گیے اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں اور شرکاء کی جانب سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔ تقریب کے دوران مبارکبادوں اور خیرسگالی کے پیغامات کا سلسلہ جاری رہا اور شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ خوشحال خان کاکڑ اپنے والدِ گرامی ملی شھید شہید عثمان خان کاکڑ کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے محکوم و مظلوم عوام، بالخصوص غیور پشتون ملت کے آئینی، جمہوری اور قومی حقوق کے حصول کے لیے ہر سطح پر موثر آواز بلند کریں گے۔مقررین نے اپنے خطابات میں کہا کہ یہ کامیابی صرف ایک نشست کی جیت نہیں بلکہ اصولی سیاست، آئین کی بالادستی، جمہوری روایات کے استحکام اور قومی وقار کی بحالی کی جدوجہد کی کامیابی ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ خوشحال خان کاکڑ قومی اسمبلی کے فورم پر قومی حقوق ، عوامی مسائل، نوجوانوں کو درپیش چیلنجز، تعلیم، روزگار، امن و امان اور صوبائی خودمختاری جیسے اہم معاملات کو بھرپور انداز میں اجاگر کریں گے اور عوام کی حقیقی نمائندگی کا حق ادا کریں گے۔اس موقع پر پارٹی کے صوبائی صدر نصراللہ خان زیرے، مرکزی کمیٹی کے رکن جناب سردار اللہ یار خان جوگیزئی، ایمل خان جلالزی پشتونخوا نیپ ضلع اسلام آباد/راولپنڈی کے سیکرٹری قادر خان شیرخانی، پی ایس او کے رہنما ارسلان روشان اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔ تمام رہنماؤں نے چیئرمین کو مبارکباد دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ پارٹی کی تنظیمی فعالیت کو مزید مؤثر بنایا جائے گا اور عوامی حقوق کی جدوجہد کو منظم انداز میں آگے بڑھایا جائے گا۔تقریب کے اختتام پر ملک میں جمہوریت کے فروغ، آئین کی بالادستی، قومی حقوق اور پشتون عوام کے حقوق کے حصول کے لیے عزم کا اظہار کیا گیا جبکہ خوشی کے اس موقع پر اسلام آباد میں تقریبات کا سلسلہ دیر تک جاری رہا۔علاوازیں سید مامون آغا کی جانب سے پارٹی چیرمین خوشحال خان کاکڑ کے اعزاز میں اسلام آباد کے مقامی ھوٹل پرتکلف افطار ڈنر دیا گیا جس میں پارٹی کے صوبای صدر نصراللہ خان زیرے ،سردار اللہ یار خان جوگیزی اور دیگر نے شرکت کی
قومی اسمبلی کے ہر فورم قومی حقوق ٗعوامی مسائل اور صوبائی خود مختاری جیسے اہم معاملات کو بھرپور انداز میں اجاگر کروں گا ٗ خوشحال خان کاکڑ

ٹیگز:
خوشحال خان کاکڑ
