تہران(ڈیلی گرین گوادر) امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر بڑے پیمانے پر فضائی حملوں کے بعد ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کی موجودگی کے بارے میں سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے دارالحکومت تہران میں ہونے والے حملوں میں ابتدائی دھماکوں میں سے ایک خامنہ ای کے دفتر کے قریب بھی رپورٹ کیا گیا۔ خبر رساں ادارے ’’رائٹرز‘‘ کے مطابق ایک ذریعے نے بتایا ہے کہ حملے کے وقت خامنہ ای تہران میں موجود نہیں تھے اور اِنہیں پہلے ہی ایک محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا تھا تاہم ان کے مقام یا منتقلی کے وقت سے متعلق تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔
خامنہ ای کہاں ہیں..؟

ٹیگز:
خامنہ
