قلات(این این آئی)قلات کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک جبکہ دوسرے کو زخمی کردیا۔ پولیس کے مطابق قلات کے علاقے زیارت میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص ولی محمد عرف بابل کو ہلاک جبکہ محمد اسحاق ک زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے نعش اورزخمی کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا جہاں نعش ضروری کارروائی کے بعدورثاء کے حوالے کردی گئیں۔ پولیس مزید کارروائی کر رہی ہے۔
قلات کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل دوسرا زخمی

ٹیگز:
قلات
