کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) کے مرکزی صدر میر اسرار اللہ زہری نے شہید ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ کی برسی کے موقع پر انہیں ایک مدبر، باوقار اور اصول پسند بلوچ قوم پرست رہنما قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ کی سیاست فکری پختگی، جمہوری اقدار اور قومی حقوق کی آئینی و سیاسی جدوجہد پر مبنی تھی۔ وہ دلیل، برداشت اور شعوری سیاسی عمل کے علمبردار تھے جنہوں نے طلبہ سیاست سے اپنی جدوجہد کا آغاز کیا اور بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی بنیاد رکھ کر بلوچ قومی تحریک کی فکری اور تنظیمی ترقی میں تاریخی کردار ادا کیا۔مرکزی صدر نے مزید کہا کہ شہید ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ کی سنجیدہ، متوازن اور باشعور قیادت، ان کی قربانیاں اور مسلسل جدوجہد نے سیاسی کارکنوں اور ایک پوری نسل کی فکری تربیت میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے منظم نظریاتی اور جمہوری سیاست کو فروغ دیا اور ہمیشہ آئینی و سیاسی راستے کو ترجیح دی۔شاھد رند نے زور دیا کہ شہید کی برسی ہمیں ان کے فکر، کردار اور اصولی سیاست کو یاد کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔ ان کی جدوجہد اور سیاسی بصیرت آج بھی سیاسی کارکنوں کے لیے مشعلِ راہ ہے اور نئی نسل کے لیے رہنمائی کا ایک مستقل سرچشمہ بنی رہے گی۔
عبدالحئی بلوچ دلیل، برداشت اور شعوری سیاسی عمل کے علمبردار تھے،میر اسرار اللہ زہری

ٹیگز:
میر اسرار اللہ زہری
