پاک افغان سرحد پر افغان طالبان کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ ` سکیورٹی فورسز نے طالبان کی جارحیت کو خاموش کردیا
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) خیبر میں پاک افغان سرحد پر افغان طالبان کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس پر سکیورٹی فورسز نے فوری اور مؤثر جواب دیتے ہوئے طالبان کی جارحیت کو خاموش کردیا۔وزیراعظم شہباز شریف کے ترجمان برائے غیر ملکی میڈیا مشرف زیدی نے ایکس پر جاری بیان میں بتایا کہ افغان طالبان نے طورخم اور تیراہ میں پاک افغان سرحد پر بلااشتعال فائرنگ کی۔ترجمان وزیراعظم کے مطابق پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے جارحیت کا فوری اور مؤثر جواب دیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق جھڑپیں سرحدی علاقے کے تین مختلف پوائنٹس پر ہوئیں اور فائرنگ کا سلسلہ تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہا۔ پاک فوج کے تمام جوان محفوظ رہے جبکہ جوابی کارروائی کے دوران افغان فورسز کی ایک چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا گیا جو مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

ٹیگز:
پاک افغان
