وڈھ(ڈیلی گرین گوادر)وڈھ میں مسافر کوچ اور آلٹو کار میں تصادم کے نتیجے میں 4افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق پیر کو وڈھ میں قومی شاہراہ پر کراچی سے کوئٹہ جانے والی مسافر کوچ اور آلٹو کار میں تصادم کے نتیجے میں 4افراد منظوراحمد، حبیب اللہ، بشیراحمد، غلام مصطفی جاں بحق ہوگئے۔ پولیس نے نعشیں قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد کوئٹہ روانہ کردیں۔حادثے کے بعد کوچ ڈرائیور موقع سے فرارہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شڑوع کردی۔
وڈھ میں مسافر کوچ اور آلٹو کار میں تصادم کے نتیجے میں 4افراد جاں بحق ہوگئے

ٹیگز:
وڈھ
