ڈیرہ مراد جمالی (ڈیلی گرین گوادر) ڈیرہ مراد جمالی اور چھتر دو واقعات میں دو افرادقتل ہوگئے پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے قریب چھتر پولیس تھانے کی حدود مسلح ڈاکووں کی موٹر سائیکل چھینے کے دوران فائرنگ سے سولہ سالہ نوجون خالد ولد عبدالحکیم شیخ شدید زخمی ہو گیا جس کو تشویشناک حالت میں ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی لایا جارہا تھاکہ وہ راستے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا واقعے کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی پولیس نے ورثاء کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔جبکہ ڈیرہ مراد جمالی میں نجی ہسپتال میں مبینہ طور پر غلط انجکشن لگانے سے پچاس سالہ شخص یار محمد چکھڑہ انتقال کرگیا۔پولیس مزید کارروائی کررہی ہے۔
ڈیرہ مراد جمالی اور چھتر میں مختلف واقعات میں دو افراد قتل

ٹیگز:
ڈیرہ مراد جمالی
