کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ دفعہ 144 کے نفاذ کے دوران پہیہ جام، شٹر ڈاؤن، زبردستی دکانیں بند کروانا، سڑکیں بلاک کرنا یا کسی بھی قسم کی ہڑتال کی قطعی اجازت نہیں دی جائے گی۔ضلعی انتظامیہ کے احکامات کے تحت کویٹہ شہر میں دفعہ 144 نافذ العمل ہے، جس کا مقصد شہریوں کی جان و مال کا تحفظ، امن و امان کی بحالی اور معمولاتِ زندگی کو برقرار رکھنا ہے۔دفعہ 144 کے نفاذ کے دوران پہیہ جام، شٹر ڈاؤن، زبردستی دکانیں بند کروانا، سڑکیں بلاک کرنا یا کسی بھی قسم کی ہڑتال کی قطعی اجازت نہیں دی جائے گی۔دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والے افراد، تنظیمیں یا سہولت کاروں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور ذمہ دار عناصر کو تھری ایم پی او (3 MPO) کے تحت گرفتار کر کے بند کیا جائے گا۔ترجمان نے کہاکہ کوئٹہ پولیس شہریوں سے اپیل کرتی ہے کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کریں، افواہوں پر کان نہ دھریں اور شہر کے امن و استحکام کو برقرار رکھنے میں اپنا مثبت کردار ادا کریں کوئٹہ پولیس ہر حال میں عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے۔
دفعہ 144 کے نفاذ کے دوران پہیہ جام، شٹر ڈاؤن، زبردستی دکانیں بند کروانا، سڑکیں بلاک کرنا یا کسی بھی قسم کی ہڑتال کی قطعی اجازت نہیں دی جائے گی،ترجمان کوئٹہ پولیس

ٹیگز:
دفعہ 144
