کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں میرٹ کو یقینی بنانے کے لیے پبلک سروس کمیشن کے چیئرمین کے عہدے پر جسٹس (ریٹائرڈ) مہتا کوہلی کی تقرری انتہائی اہم قدم ہے،سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ پورے بلوچستان میں ایک بھی شخص نہیں جو ان کے کردار اور ایمانداری پر انگلی اٹھا سکے، ہم صرف دعویٰ نہیں کر رہے بلکہ گڈ گورننس کے قیام اور میرٹ کے نفاذ کے لیے عملی اقدامات بھی کر رہے ہیں۔
بلوچستان میں میرٹ کو یقینی بنانے کے لیے پبلک سروس کمیشن کے چیئرمین کے عہدے پر جسٹس (ریٹائرڈ) مہتا کوہلی کی تقرری انتہائی اہم قدم ہے،میر سرفراز بگٹی

ٹیگز:
میر سرفراز
