اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی اور وزیر اعظم شہباز شریف کے درمیان اسلام آباد میں ہونے والی اہم ملاقات اختتام پذیر ہو گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، وزیراعلیٰ منتخب ہونے کے بعد یہ سہیل آفریدی کی وزیر اعظم سے پہلی باضابطہ ملاقات تھی۔یہ ملاقات وزیر اعظم ہاؤس میں منعقد ہوئی، جس میں ملکی و صوبائی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا تاہم وزیراعلیٰ کے بقول اس دوران سیاسی معاملات زیر بحث نہیں آئے۔وفاقی حکومت کی جانب سے رانا ثنا اللہ، محسن نقوی، امیر مقام، جبکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے ہمراہ صوبائی مشیر خزانہ مزمل اسلم ملاقات میں شریک تھے۔ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے بتایا کہ انہوں نے وزیر اعظم کے سامنے خیبرپختونخوا کے این ایف سی میں واجب الادا فنڈز جاری کرنے کا معاملہ رکھا، اس کے ساتھ ساتھ آپریشن کی مد میں 4 ارب روپے بھی جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔
سہیل آفریدی کی وزیراعظم سے پہلی باضابطہ ملاقات ` این ایف سی واجب الادا فنڈز اور آپریشن کی مدمیں 4 ارب روپے جاری کرنے کا مطالبہ

ٹیگز:
سہیل آفریدی
