کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) نائب امیر جماعت اسلامی، صدر مجلس قائمہ سیاسی انتخابی امور لیاقت بلوچ نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا اہم ترین اور حساس صوبہ ہے قدرتی وسائل سے مالا مال بلوچستان پاکستان کے ماتھے کا جھومر ہے بلوچستان طویل مدت سے بڑے مسائل کا شکار ہے ریاستی اداروں کے کنٹرول کی وجہ سے اہم صوبہ سیاسی اور انتظامی اعتبار سے بہت کمزور کردیا گیا ہے اسی وجہ سے مفادپرستی، چاپلوسی اور عوام میں مایوسی کے جذبات جنم لیتے ہیں۔مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کوجمہوری طریقے سے عوامی حقوق مانگنے کی سزادی جارہی ہے بدقسمتی سے حکومت ومقتدرقوتیں عوام کو جائز بنیادی قانونی حقوق دیناہی نہیں چاہتے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ جماعت اسلامی کا رہنما ہم حق دوتحریک کیساتھ ہیں۔مولانا ہدایت الرحمان بلوچ اوران کے ساتھیوں کو فوری رہاجھوٹے مقدمات ختم گوادر وبلوچستان کے مسائل حل کیے جائیں۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے صوبائی سیکرٹریٹ میں ذمہ داران اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی،قائمقام صوبائی سیکرٹری جنرل مرتضیٰ خان کاکڑ،نائب امراء مولانا عبدالکبیر شاکر،زاہدا ختربلوچ،ڈاکٹرعطاء الرحمان،امیر ضلع کوئٹہ حافظ نورعلی،صوبائی سیکرٹری اطلاعات عبدالولی خان شاکر،سید نورالحق ایڈوکیٹ،سید امان اللہ شادیزئی نے شرکت کی اجلاس میں ذمہ داران نے اپنے وشعبہ جات کی رپورٹ پیش کی اس موقع پر لیاقت بلوچ نے کہاکہ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ وساتھیوں کی گرفتاری، گوادر کے ماؤں بہنوں بیٹیوں پر تشدد،چادرچاردیواری کی خلاف ورزی، جھوٹے مقدمات پر عوام غم وغصے میں ہیں حکمرانوں ومقتدر قوتوں کوعوام کے غم وغصے کا اندازہ نہیں۔ مولانا ھدایت الرحمن کی گرفتاری صریحاً ظلم اور ریاستی جبرہے جھوٹے اور بے بنیاد الزام پر پس زندان کیا جارہاہے انہیں ضمانت کے حق سے محروم کردیا گیا ہے عدلیہ کا اسلام آباد، پنجاب اور بلوچستان میں دوہرا معیار عوام کے ذہنوں میں بڑے سوالات کو جنم دے رہا ہے مولانا ھدایت الرحمن نے گوادر کے عوام کے ماہی گیری، ٹرالر مافیا، بارڈر ٹریڈ پر حکومتی ناروا رویوں، سیکیورٹی چیکنگ کے نام پر انسانی تذلیل کے خلاف اور لاپتہ افراد کی بازیابی، سی پیک میں گوادر کے عوام کے حق اور عوام کے لیے پانی، بجلی، ہنر/روزگار کی فراہمی کے لیے آواز اٹھائی ہے اسی جرم میں گرفتاری پرامن عوامی تحریک کو سبوتاژ کرنے کی سازش ہے پورے ملک میں بلوچستان کے عوام حق دو گوادر تحریک کی حمایت اور مولانا ھدایت الرحمن کی رہائی کے لیے احتجاج کریں گے اور یکم مئی کو گوادر کے محنت کش ماہی گیروں اور بلوچستان کے غریب عوام کی حمایت کے لیے ملک گیر احتجاج ہوگا لیاقت بلوچ نے مزید کہا کہ سیاست دانوں کی نااہلی کی وجہ سے ملک سیاسی، آئینی اور انتخابی بحران سے دوچار ہے انتخابات ہی مسائل کا حل ہے سیاسی مسائل کا سیاسی حل قومی قیادت کی جمہوری ذمہ داری ہے سیاست، ریاستی اداروں کے بعد عدلیہ بھی تقسیم در تقسیم کا شکار ہے سپریم کورٹ موجودہ بحران میں کسی ایڈونچر کی بجائے محدود ججوں پر مشتمل بنچ کی جگہ فل کورٹ بنچ تشکیل دے تو تمام اسٹیک ہولڈرز کا اتفاق ہوگا۔
سیاست دانوں کی نااہلی کی وجہ سے ملک سیاسی، آئینی اور انتخابی بحران سے دوچار ہے ، لیاقت بلوچ

ٹیگز:
لیاقت بلوچ
